12/7/24

بنیادی الیکٹرونک سامان اور ان کے کمپوننٹس،از این پی بھٹا چاریہ، مترجم : اقبال مہدی

ماہنامہ اردو دنیا، جون 2024


.1       کنڈکٹر (Conductor): یہ وہ مادہ ہے جس میں برقی رو کی مزاحمت کم سے کم ہوتی ہے۔ یہ اس مادہ کا بنا ہوتا ہے، جو بجلی کے کرنٹ کی کم سے کم مزاحمت (رزسٹنس) رکھتا ہے۔

.2       رزسسٹر (Resistor): یہ ایک چھوٹا سا (آلہ/ چیز) مادہ ہوتا ہے جو بجلی کی رو کی پوری طرح سے مزاحمت کرتا ہے۔ اس کی میزان، اوہمس Ohm's (اکائی) ہے۔

          تبدیل پذیر (ویریئبل) رزسسٹر (Variable Resistor) وہ ہوتا ہے جس کی قدر (Value) بدلی جاسکتی ہے/ گھٹائی بڑھائی جاسکتی ہے۔ (شکل نمبر 1.1)  

.3       آن آف بٹن (On- Off- Switch): ایک سادہ  آن آف بٹن ایک ایسا پرزہ/ آلہ ہے جب یہ آن ہوتا ہے بجلی کی رو (Current) تب ہی یہ ہوسکتی ہے (شکل نمبر 1.2) اور آف (Off) ہونے کی حالت میں (Circuit) سرکٹ میں کرنٹ نہیں بہتا۔

.4       کنڈنسریا کیپسٹر (Condenser or Capacitor) : یہ ایک ترتیب ہے جس میں دو یا زیادہ کنڈ کٹنگ پلیٹیں (Conducting Plates) یا سطحیں ہوا سے یا کسی دوسری حاجز (ماحول سے الگ کرنے والی Insulting چیز سے علیحدہ کردیا گیا ہوتا کہ چھوٹی سی جگہ میں زیادہ کیپسٹی (Capacity) (استعداد) حاصل کرسکے۔ (شکل نمبر 1.4)

.5       تبدیلی پذیر ویریبل (Variable) کنڈنسریا گینگ کنڈنسر (Gang Condencer) ان کا لفظی مطلب ہے وہ آلات جن کا سلسلہ ایک دوسرے سے ملا ہو اور وہ ساتھ ساتھ کام کرتے ہوں۔ یہ متوازی پلیٹوں کا ایک سیٹ ہوتا ہے جو ایک تکلی/ چرخی سے جڑا ہوتا ہے، اس طرح کہ آدھی پلیٹیں گھومتی ہیں اور آدھی اپنی جگہ پر نصب رہتی ہیں۔ یہ تمام پلیٹیں ایک باریک فلم (Film) سے پرت اسولیٹیڈ) (Insulated) رہتی ہیں۔ اس میں ایک نوب (Knaob) تکلی پر لگی ہوتی ہے، جو ہاتھ سے گھمائی جاسکتی ہے۔ (شکل نمبر 1.5)

.6       کوائل (لچھا): یہ ایک لچھے کی طرح ہوتا ہے جس پر برقی تار لچھے دار شکل میں لپٹا ہوتا ہے۔  (شکل نمبر 1.6)

.7       ٹرانسفارمر (Transformer): اس کا کام برقی طاقت کو ایک سرکٹ سے دوسرے سرکٹ میں تبدیل کرنے کا ہوتا ہے۔ دو طرح کے ٹرانسفارمر ہوتے ہیں (1) اسٹیپ اَپ (Step up)   (2) اسٹپ ڈاوئن (Step Down)  (شکل نمبر 1.6)

.8       ڈائیوڈ (Diode): یہ ایک الیکٹرونک آلہ ہے جس میں صرف دو الیکٹروڈس (Electrodes) ہوتے ہیں۔ (برقی مورچہ) ڈائیوڈس عام طور پر اصلاح کے لیے (Rectifier) کی طرح استعمال ہوتے ہیں (شکل نمبر 1.8)

.9       ٹرانزسٹر (Transistor): دو طرح کے ٹرانزسٹرس ہوتے ہیں۔ این۔ پی۔ این اور پی۔ این۔ پی۔ ہر ایک ٹرانزسٹر میں تین ٹانگیں ہوتی ہیں۔ اس میں ایک طرف ایک رنگین نقطہ ہوتا ہے جو ٹانگ (Lead)  (لیڈ) نقطے کے قریب ہوتی ہے اسے کلکٹر (Collector) کہتے ہیں۔ درمیانی ٹانگ کو بیس (Base) اور تیسری لیڈ (ٹانگ) کوامیٹر (Ammeter) کہتے ہیں۔ (شکل نمبر 1.9)

.10     پرنٹڈ سرکٹ بورڈ (Printed Circuit Board): اس کے دو رخ (Sides) ہوتے ہیں۔ ایک سادی یا نشان لگی ہوئی اور دوسری تانبے کی پرت جس پر چاندی کی گئی ہوتی ہے۔ سارے ترکیبی جزویات (کمپوننٹس) سادی طرف پرنٹڈ ہوتے ہیں اور ان پر ٹانکا لگا ہوتا ہے۔ تانبے کی طرف ان ترکیبی جزویات کی ٹانگیں نکلی ہوتی ہیں۔ (شکل نمبر 1.10)

.11     ایئرفون (Ear Phone): یہ ایک چھوٹا سا لاؤڈاسپیکر (Loud Speaker) ہوتا ہے جس کا ڈیزائن ایسا ہوتا ہے جو کان میں لگایا جاتا ہے۔ دو ایئرفون اگر ساتھ میں استعمال ہوں تو یہی ہیڈ فون (Head Phone)بن جاتا ہے۔ (شکل نمبر 1.11)

.12     کروکوڈائل کلپ اور ساکٹ (Crocodile Clip Socket): یہ جلد اور آسانی سے جوڑنے میں کام آتا ہے۔ (شکل نمبر 1.12)

.13     مائیکروفون (Microphone): یہ وہ آلہ ہے جو آواز کی طاقت کو بجلی کی طاقت میں تبدیل کردیتا ہے۔ (شکل نمبر 1.13)

.14     لاؤڈاسپیکر (Loud Speaker): یہ وہ آلہ ہے جو بجلی کی طاقت کو آواز کی طاقت میں بدل دیتا ہے۔ (شکل نمبر 1.14)

.15     اینٹنا (Antenna): یہ آلہ خلا سے ریڈیو کی طاقت لے کر اور اسے اینٹنا کے ذریعے رسیور (Receiver) تک پہنچا دیتا ہے۔

n

ماخذ: الیکٹرونکس ٹیکنالوجی، پروجیکٹ کوآرڈی نیٹر: این پی بھٹاچاریہ، مترجم: اقبال مہدی، سنہ اشاعت: جنوری، مارچ 2005، ناشر: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تازہ اشاعت

قومی یکجہتی، ماخذ: ابتدائی علم شہریت، مصنف: شریف الحسن نقوی

  اردو دنیا، ستمبر 2024 اس بات سے کون انکار کرسکتا ہے کہ ہندوستان انقلابات سے دوچار ہوتا رہا ہے۔ یہاں سیاسی انقلابات آئے۔ کبھی ترقی سے ہم...