قومی اردو کونسل میں بین الاقوامی یوم یوگ منایا گیا
نئی دہلی :
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام کونسل کے صدر دفتر جسولہ،نئی
دہلی میں آج بین الاقوامی یوم یوگ منایا گیا۔ اس موقعے پر قومی کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹرشمس اقبال نے کہا کہ صحت و تندرستی کی حفاظت ہم سب کی ذمے داری ہے۔ یوگا کا
شمار حفظان صحت کے عوامل میں ہوتا ہے۔ یہ ہندوستانی تہذیب و ثقافت کابھی اہم حصہ
ہے، آج عالمی سطح پربھی اس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے۔
انھوں نے کہا کہ یوگا جسم ،ذہن اور روح کو
توانائی اور تابناکی عطا کرتا ہے۔ یہ ایسی چیز ہے کہ اگر اس کو معمول کا حصہ بنایاجائے
تو انسان صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ مثبت توانائی سے بھی لبریز ہوجاتا ہے۔ یوگا ایسا
عمل ہے جو انسان کو جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط بناتا ہے۔ توازن ،ہم آہنگی اور
امن و سکون کا احساس پیدا کرتا ہے۔یہ موجودہ دور میں تناؤ اور اضطراب کو کم کرنے
کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
اس موقع پر کونسل کے کارکنان کو یوگا کے بہت سے آسن بھی سکھائے گئے۔
(رابطہ عامہ سیل)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں